پشاور۔صوبائی حکومت نے محکمہ مواصلات اور تعمیرات اور آبپاشی میں روڈ گینگ سمیت ختم ہونے والی سروس کیڈر(ڈائینگ کیڈر) کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکرٹری مواصلات کے نام جاری ہونیو الے سرکلر کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ مواصلات اور آبپاشی میں روڈ کی موجودہ خالی آسامیاں ختم کرکے انہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ بک سے بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ ایسی جن آسامیوں پراس وقت ملازمین تعینات ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مذکورہ آسامیاں کو دوبارہ پر نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں بھی ختم کردیا جائے گااسی طرح محکمہ مواصلات کے مختلف دفاتر میں ختم ہونے والے کیڈر زکی 170آسامیاں بھی ختم کردی گئی ہیں اور اسے نئے مالی سال 2020-21کی بجٹ دستاویز ات سے نکا ل دیا گیا ہے
رواں مالی سال کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ آبپاشی کے مختلف دفاتر کیلئے گریڈ 3اور4میں قلی اور میٹ کی 1534 آسامیوں کی منظوری دی گئی تھی جن میں 1294قلی اور240میٹ کی آسامیاں شامل تھیں جن میں بعدازاں قلی کی 1184جبکہ میٹ کی 222آسامیاں پرْ کی گئیں جبکہ 144آسامیاں خالی ہیں جن میں قلی کی 118جبکہ میٹ کی 26آسامیاں شامل ہیں جنہیں آئندہ مالی سال سے ختم کیاجارہا ہے۔