کراچی۔ صوبائی وزیر سندھ برائے خواتین شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ خودکو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ شہلا رضا نے خود میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔