کراچی۔سٹیل ملزکی نجکاری اورملازمین کونوکری سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سٹیل لیبریونین کے صدر عاصم بھٹی و دیگر نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پیداوار اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سٹیل ملزکواس حالت میں پہنچانے کے ذمہ دارملازمین نہیں،سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے سٹیل ملزکوخسارہ ہوا،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ حکومت نے بھی سٹیل ملزچلانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدام کوغیرقانونی قراردیاجائے۔