پشاور۔ پشاورہائیکورٹ کا دورکنی بنچ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں کورونا سمیت تشخیصی ٹیسٹوں کے یکساں فیس مقرر کرنے سے متعلق رٹ پر سماعت آج ہوگی اس حوالے سے دائر رٹ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی فریق بنایاگیا ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت عالیہ نے تمام نجی ہسپتالوں، طبی مراکزاورلیبارٹریوں میں تشخیصی ٹیسٹ کے یکساں فیس مقرر کرنے سے متعلق احکامات دیئے تھے جبکہ درخواست میں جعلی ڈاکٹروں اور عطائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔
تاہم تاحال تشخیصی ٹیسٹوں کے یکساں ریٹ مقرر کرنے کیلئے اقدامات نہ ہوسکے جبکہ نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں سے ٹیسٹ کیلئے بھاری فیس لی جاتی ہے یکساں ریٹ مقرر نہ ہونے پر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی عدالت میں کیس پر سماعت کل ہوگی۔