کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا تھا۔
انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ امین الحق نے بتایا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔= واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہے۔