پشاور۔صوبائی دارالحکومت کی بڑی غلہ مارکیٹ میں آٹا کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ٗ 85کلو آٹے کی بوری کی قیمت 400روپے اضافے کے ساتھ 5ہزار سے 5400کی ہوگئی ٗ گزشتہ روز سے شہر میں سپیشل فائن آٹا غائب ہو گیا ہے20 کلو کا تھیلا 808روپے سے بڑھ کر 1100 اور85کلو آٹے کی بوری5400 میں فروخت ہو رہی ہے
آٹا ڈیلرز کے مطابق قیمت میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں ادھر آٹے کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے انجمن نانبائیان نے تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اعلان کردہ وزن پر روٹی بیچنا سراسر نقصان ہے اگر آٹے کے نرخ کم نہ ہوئے تو 120 گرام روٹی 10 روپے میں بیچنا نا ممکن ہو جائے گااور تندور بند کرنے پر مجبور ہونگے۔