کورونا کے بڑھتے کیسز ٗ پشاور میں مزید 3علاقے سیل

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر مزید 3 علاقوں کو سیل کر دیا گیا ٗ ان علاقوں میں اندو رن شہر یونین کونسل آسیہ ٗ شنواری ٹاؤن اور سیکٹر ایف تھری فیز س6 حیات آباد شامل ہیں ٗایک دن قبل پشاور کے  4علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا ٗ ادھرچیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال نے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر اور ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں کا دورہ کیا

 اس موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ٗ یونین کونسل آسیہ میں کوہاٹ روڈ ٗ آؤٹر سٹی سرکلر روڈ ٗ نمک منڈی اور ڈبگری روڈ ٗ شنواری ٹاؤن میں رنگ روڈ ٗ ملک طارق روڈ ٗ جوئے شیخ کینال شامل ہیں ٗ واضح رہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی اوران علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی ٗسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔