پشاور۔خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا ٗ انسٹی ٹیویٹ آف کڈنی ڈیزیز پشاور میں انستھزیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عباس طارق میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
طبیعت ناساز ہونے پر انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا ٗ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث اب تک 8ڈاکٹر چل بسے ہیں ٗ جبکہ متعدد ڈاکٹر ٗ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔