پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے مزید 24جانیں لے لیں ٗ پشاور میں ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 14افراد چل بسے ٗ صوبے میں ا موات کی مجموعی تعداد 731تک پہنچ گئی ٗ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 635نئے مریض سامنے آئے ہیں ٗ جبکہ 230مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ٗ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک 4922مریض صحت یاب ہو چکے ہیں یوں صوبے میں 14ہزار 185افراد تاحال بیمار ہیں ٗ
گزشتہ روز سب سے زیادہ 14اموات پشاور میں ہوئی ہیں یوں پشاور میں مجموعی اموات کی تعداد 366ہوگئی ہے ٗ مردان ٗ صوابی ٗ بونیر ٗ دیر لوئر کرم اور بنوں میں ایک ایک ٗ اور کوہاٹ میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ٗ صوبائی دارالحکومت میں متاثرہ 6563مریضوں میں صرف 635صحت یاب ہوئے ہیں یعنی 5928تاحال مہلک وائرس میں مبتلا ہیں۔