15اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کاروائیاں 

پشاور۔ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں 15اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے مزیددس جی پی ایس ایٹریکس 10محکمہ زراعت کو مہیا کر دیئے ہیں ٗ دھول، گندگی، نمی، پانی اس نیویگیٹر کیلئے مفیدہے محکمہ زراعت،پی ڈی ایم اے،پاک آرمی اور ضلعی انتطامیہ پر مشتمل ٹیمیں ٹڈی دل کی سرولینس و کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اب تک 54030 یکٹراراضی پرسپرے مکمل ہو چکا ہے جبکہ 4409632ایکٹراراضی پرسروے مکمل ہو چکا ہے 

مذکورہ آلات کی مد د سے ٹدی دل کے خلاف آپر یشن میں مز ید معاونت ملے گی سرولنس کے دوران ٹڈی دل کی مو جو دگی اور مخصوص مقامات پر آپر یشن میں آسانی پیداہو گی آ پر یشن میں 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرک، ہنگو، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، اورکزئی، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، خیبر، باجوڑ، پشاور اور ضلع  نوشہرہ میں انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع علاقہ اپنے متعلقہ ڈی سی آفس یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700  یامحکمہ زراعت کی 03481117070 پر بھی دیں۔