پشاور۔صوبائی دارلحکومت کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ان علاقوں میں گلبہار نمبر چار اور کوہی حسن خیل شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ پشاور میں سیل ہونے والوں علاقوں کی تعداد 9ہو گئی ہے۔
اس سے قبل پشاور 7علاقوں اندو رن شہر یونین کونسل آسیہ ٗ شنواری ٹاؤن اور سیکٹر ایف تھری فیز س6 حیات آباد ٗ اشرفیہ کالونی ٗ چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن ٗ دانش آباد اورحیات آباد سیکٹر ای ٹو فیز ون میں پہلے سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی اوران علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی ٗسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔