کراچی: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری- وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت کے گریڈ ایک تا16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 17سے 21 کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق صوبائی وزراء اور کابینہ اراکین پرنہیں ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری فنانس نے بریفنگ دی۔ سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا سرکاری ملازمین، کاشتکاروں اور پرائیوٹ سیکٹر کو ریلیف دیا جائے گا، مشکلات کے باوجود ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے، کوشش کی ہے ایک متوازن بجٹ پیش کریں۔