کوروناوباء کے باعث پشاورکے فوڈسٹریٹ ویران ٗ تاجروں کی منتقلی 

پشاور۔ کرونا وائرس کے باعث پشاور کے فوڈ سٹریٹ ویران ہو گئے ہیں برائے نام رہ جانے والے فوڈ سٹریٹ سے تاجروں نے اپنے دکانوں کی منتقلی شروع کردی ہے۔ فوڈ سٹریٹ شہر میں برائے نام پہلے سے رہ چکے تھے ریڑھی بانوں نے سڑک پر بینچ ڈال کر کھانا وغیرہ فروخت کرتے تھے تاہم کرونا وائرس کے باعث فوارہ چوک اور تحصیل میں بننے والے فوڈ سٹریٹ برائے نام رہ گئے ہیں فوڈ سٹریٹ ویران ہو کر رہ گئے ہیں شام سات بجے کے بعد دکانیں بند کرنے کے بعد شہریوں کی جانب سے کرونا خوف کے باعث گھروں تک محدود ہو گئے ہیں 

 جبکہ بعض شہریوں کی جانب سے رات کے اوقات کار میں تاحال اب بھی کھانا باہر کھا رہے ہیں۔ تاہم کرونا وائرس کے باعث فوڈ سٹریٹ جزوی طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ تاجروں کے مطابق شام سات بجے کے بعد بازاریں بند ہونے کے بعد انکا کاروبار بری طور پر متاثر ہو چکا ہے