پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طاہر ندیم کو عہدے سے فارغ کرکے ان کی خدمات ڈی جی ہیلتھ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیاز محمد کو ڈی جی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے ٗ محکمہ صحت نے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ٗڈاکٹر نیاز محمد کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے تمام انتظامی اور مالی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔