پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا نے مزید 24 قیمتی جانیں لے لیں ٗ پشاور میں 9اور سوات میں 8افراد چل بسے ٗ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 755ہوگئی ٗ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 506نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 19ہزار 613ہوگئی ہے ٗ جن میں 5ہزار 137صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 215مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ٗ پشاور اور سوات کے علاوہ خیبر ٗ مردان ٗ ملاکنڈ ٗ بٹ گرام میں ایک ٗ ایک ٗ ایبٹ آباد میں 2مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ٗ واضح رہے کہ پشاور میں سب سے زیادہ 375اموات ہوئیں جبکہ 6728مریضوں کا تعلق بھی پشاور سے ہی ہیں۔