نجی تعلیمی اداروں کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کااعلان

پشاور۔صوبے میں لاک ڈاؤن کے باعث مالی بحران کے شکار نجی تعلیمی اداروں نے کل 19جون بروزجمعہ خیبرپختونخوااسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ٗ صوبہ بھر کے نجی تعلیمی ادارے کے مالکان ٗپرنسپل ٗاساتذہ اورطلبہ ایس اوپیز کے تحت دھرنے میں شرکت کرینگے ٗ  اس سلسلے میں نجی سیکٹرسے وابستہ تمام افراد کوایک بجے اسمبلی کے باہرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدرسلیم خان نے رابطے پربتایاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرکوروناکے پیش نظر 13مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں صوبے میں تقریبا 24لاکھ بچے آٹھ ہزار600 پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں اور انہی اداروں سے ڈیڑھ لاکھ اساتذہ و دیگر عملہ کا بھی روزگا ر وابستہ ہے تمام تجارتی مراکز اسوقت کھلے ہیں 

تاہم سکولوں کی بندش کے باعث اداروں کوبہت سے مسائل اور اور مشکلات کا سامنا ہے جن میں مالی بحران سب سے سنگین ہے  انہوں نے کہاکہ 90فیصدنجی تعلیمی ادارے کم فیس والے ہیں اوران کی بقاخطرے میں ہے اس کے ساتھ ان سکولوں سے وابستہ ہزاروں اساتذہ ودیگرملازمین بے روزگار ہو کرچھولے فروشی اور ٹیکسی چلانے پرمجبورہوچکے ہیں۔