پشاور۔ پشاور میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سختی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ٗ ایئرپورٹ میں تمام مہمانوں کا داخلہ ممنوع اور مسافروں کے استقبال پر پابندی لگادی گئی ہے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمن عباسی کے مطابق خواتین یا نو عمر بچوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلہ پر پابندی ہوگی ٗ ماسک کے بغیر کسی بھی شخص کو ایئرپورٹ یا ایوی ایشن بلڈنگ کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا
ٗ انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے اشخاص پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، ایئرپورٹ کے حدود میں داخلہ سے قبل میڈیکل ٹیم کی مسافروں اور تمام عملہ کی تھرمل گن سے چیکنگ ضروری قرار دی گئی ہے ہر فلائٹ کے بعد تمام لانجز کی ڈبلیو ایچ او کی ہدایت کے مطابق اسپرے لازمی قرار دے دیا گیا، این ڈی ایم اے اور سی اے اے نے آنے اور جانے والے مسافروں کے لئے جدید ترین 5تھرمل اسکینرز لانجز میں لگا دیئے اور تمام آنے اور جانیوالے مسافروں کی تھرمل اسکینر سے چیکنگ لازمی قرار دیا ہے ٗ۔