پشاور۔خیبر پختونخوابار کونسل کے 12 سو سے زائد وکلاء میں پیشہ ورانہ لائسنس تقسیم کر دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز بار کونسل کے کانفرنس ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کے پی بار کونسل کے وائس چئیرمین شاہد رضا ملک نے کی تقریب میں بار کونسل کے دیگر عہدیداروں اور سینئر وکلا نے شرکت کی تقریب میں کورونا وائرس وبا کی باعث ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہد رضا ملک کا کہنا تھا کہ کہ وکالت ایک مشکل پیشہ ہے اس پیشے میں مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال بار کونسل 1202 وکلا میں لائسنس تقسیم کرے گی پشاور کے بعد کل مردان اور نوشہرہ کے وکلا کو لائسنس دیں گے جس کے بعد صوابی اور چارسدہ کے وکلا کولائسنس دئیے جائیں گے جبکہ اس کے بعد شمالی علاقہ جات کے وکلا کو لائسنس دئیے جائیں گے انہوں نے لائسنس وصول کرنے والے وکلا ء کو مبارک بادی۔