ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کا شیڈول جاری 

پشاور۔پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2020-21 کے لئے شیڈول کااعلان کردیاگیاہے جس کے تحت 4جولائی کو پشاورسمیت صوبے کے 8اضلاع میں پولنگ ہوگی اس بات کافیصلہ گذشتہ روز الیکشن کمشنرپشاورہائی کورٹ بارفضل الہی خان ایڈوکیٹ کے زیرصدارت الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں طے کردہ شیڈول کے مطابق پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے2020-21 کیلئے کاغذات نامزدگی 26جون تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال27جون کو ہوگی جبکہ 28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے اسی طرح29جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور30جون کو ووٹروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی الیکشن کمیٹی کے مطابق پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ بیک وقت 8اضلاع کے پولنگ سٹیشنوں میں ہوگی جن میں پشاور ٗ چارسدہ ٗ نوشہرہ ٗ مردان ٗ صوابی ٗ چھوٹالاہورٗ کوہاٹ اورتخت بھائی شامل ہیں۔

پولنگ صبح8سے شام4بجے تک ہوگی الیکشن کمیٹی نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ فیس بھی مقررکی ہے جس کے تحت صدارتی امیدوار27ہزار روپے ٗنائب صدارت کا امیدوار 22 ہزار روپے ٗ جنرل سیکرٹری شپ کاامیدوار22ہزارروپے ٗ جائنٹ سیکرٹری شپ  ٗلائبریری سیکرٹری شپ ٗ خزانہ سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کے لئے12ہزارروپے فیس مقررکی گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو ممبر شپ کاامیدوارکاغذات نامزدگی کے ساتھ 8 ہزارروپے ادا کرے گا۔