وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

 پشاور۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کروناوائرس ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، وہ وبا کے وار سے محفوظ ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کردیا ہے، وزیراعلیٰ نے تمام وزرا ء کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔