خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے اسپتال قائم کردیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ نشتر آباد میں قائم اسپتال میں تمام جدید سہولیات میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال کا وزیراعلیٰ محمود خان عنقریب افتتاح کریں گے۔
اجمل وزیر نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ اسپتال 58 بیڈز پر مشتمل ہے، اسپتال میں 17 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ بیڈز اور 5 آئی سی یوبیڈز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جدید سہولیات سے آراستہ تشخیصی لیبارٹری بھی اسپتال میں موجود ہوگی۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کی 15000 ٹسٹنگ کٹس فراہم کرے گی۔