پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کا آپریشن بحال

* پی ائی اے کا 9 جولائی سے متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن بحال
* پی ائی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا 

* اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے 

* تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔   

* متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہوگا 

* ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں