پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبے کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 15 دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا ہے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات سے شروع ہوکر 24 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا ہے۔
لاہور میں اے 2 بلاک ٹاؤن شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو بازار اور ملحقہ علاقے بند رہیں گے۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ اسکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن C بلاک اور گرین سٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضرورت کی بنیادی اشیاء بدستور میسر رہیں گی، لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت محدود کرنا ہے۔