ضلع تھرپارکر میں بھی خودکشی یا قتل کا ایک کیس سامنے آگیا۔ مٹھی کے بیس سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس نےقانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش ورثا کے حوالے کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے بیانات میں اسے خودکشی قرار دیا ہے ۔اس لیے لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کیس میں 174 کی کارروائی نہ کرنے پر پولیس کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا ئے جارہے ہیں۔
تھرپارکر اور بدین کے اضلاع میں مبینہ خودکشیوں کے بڑھتے واقعات اور تفتیش میں پولیس کی سنگین غفلت کی پہلے بھی نشان دہی کی گئی ہے۔