وزیراعظم عمران خان نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا، اس سے متعلق اب وزراء، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے، وزیراعظم نے پرفارمنس ریکارڈ اپنی ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی اور اعلیٰ افسران کو کہا کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔