بشریٰ بی بی کا ٹیلی فون مسلسل بند، سیاسی رہنماؤں سے رابطے منقطع

بشریٰ بی بی کا ٹیلی فون مسلسل بند،سیاسی رہنماؤں سے رابطے منقطع تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اور وہ خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی اور معالجین کی ہدایت پر وہ مکمل آرام کر رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے گزشتہ روز سعودی عرب کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان کے بعد ان کے تمام سیاسی بیانات اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے ختم کئے جانے کے بعدان کی احتجاجی فائنل کال میں ان کی شرکت کرنے کے فیصلے کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔