انسانی حقوق کمیشن کا طلبہ سے ہاسٹلز خالی کروانے اور راستوں کی بندش پر اظہار تشویش

انسانی حقوق کمیشن پاکستان  (ایچ آر سی پی) نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے طلبہ سے ہاسٹلز خالی کروانے اور اسلام آباد کی طرف جانے والے راستوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کردیا۔

اپنے ایک بیان میں ایچ آر سی پی کے ترجمان نے کہا کہ گرلز اور بوائز ہاسٹلیں خالی کروانا باعث تشویش ہے، طلبہ کو بغیر کسی قصور کے پناہ سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف موٹروے سمیت دیگر سڑکوں کی بندش سے عام شہری اور مزدور متاثر ہو رہے ہیں، جن کی آزادانہ نقل و حرکت ان کے روزی کے حق سے جُڑی ہوئی ہے۔