پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کا فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہوگیا ۔
پی آئی اے نے کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کےلیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد سے کراچی کے درمیان روزانہ 2 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور اور کراچی کے مابین بھی روزانہ کی بنیاد پر پرواز اڑان بھرے گی ۔
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) کےلیے دو طرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہیں ۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پی آئی اے کی سعودی عرب، وسطی ایشیائی ریاستوں اور عراق کیلئے خصوصی پروازیں بھی جاری ہیں ۔