سرگودھا۔پاکستان ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس سمیت 5 ٹرینیں چلانے کافیصلہ کرلیا،بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث بند ہونیوالی ٹرینوں جن میں حویلیاں سے براستہ راولپنڈی، سرگودھا کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے علاوہ فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، ماہنجودرڑو ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس کو چلانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے
کورونا کے باعث یہ گاڑیاں بند کرنے سے ریلوے کو ہر ماہ لاکھوں کا خسارہ فی ٹرین ہورہا تھا،سرگودھا ریلوے کے زرائع نے بتایا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس سمیت پانچوں ٹرینوں کے انتظامی امور مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، حکومت نے مکمل ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی طرف سے ٹرینوں میں خسارے کے باعث تمام نقصان والی ٹرینیں چلانے سے گریز کیا جارہا ہے۔