پشاور۔خیبرپختونخوا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے چار اور ملک بھرمیں 15افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 104 کیسز کے اندراج کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد34 ہزار 859 ہوگئی‘ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 85ہزار سے تجاوز کرگئی
اب تک 6ہزار 112افراد اس مہلک مرض کاشکارہوچکے ہیں سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار 556‘ پنجاب 94586‘بلوچستان 11921‘ اسلام آباد 15281‘ گلگت بلتستان 2371 اورکشمیر 2150 ہوگئی۔