ملک میں کورونا وائرس کے مزید 730 کیسزاور17 اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 730 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 17 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2 لاکھ 63 ہزار 193 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 556 ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد تعداد 94 ہزار 715 کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34 ہزار 859 ، بلوچستان میں تعداد 11 ہزار 956 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 296 15296 ، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار 157 اورگلگت میں 2 زہار 382 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 129 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر: