اسلام آباد قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے انسداد دہشتگردی بل 2020 کی منظوری دیدی،انسداد دہشتگردی بل کی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)اورجے یو آئی نے حمایت کردی،بی این پی مینگل بل کی حمایت یا مخالفت پر غیرجانبداررہی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکراسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے انسداد دہشتگردی بل 2020 کی منظوری دیدی،شرکت داری محدود ذمہ داری ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا،قومی اسمبلی نے کمپنیات بل 2020 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں نشہ آور اشیا کی روک تھام ترمیمی بل اوردارالحکومت اسلام آبادٹرسٹ بل 2020 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی،دستاویزات اورنصاب میں حضور کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنالازمی قراردیدیاگیا،حضورکے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔