راولپنڈی . پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی سائبر حملہ کی کوششیں ناکام بنادیں، اعلی سرکاری اور عسکری حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
پا ک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بھارتی خفیہ اداروں کے سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا ہے، بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے متعدد سائبر کرائم کی کوششیں کی گئیں اور مزید سائبر کرائم کئے جانے والے تھے
بھارتی سائبر اٹیک کے ذریعے سرکاری اور عسکری حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد ان معلومات کو غلط انداز میں جاری کرنے کا منصوبہ تھا
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹس کی تحقیقات کی گئی ہیں، پاک فوج نے سائبرحملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے، جبکہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کو سائبر سکیورٹی اقدامات بڑھانے کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔