کراچی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن پر غور کررہی ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حاجی کیمو گوٹھ تجاوزات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے تاہم وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کے لئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہی ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں اس وقت یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا اقدامات ہو سکتے ہیں، گزشتہ روز بھی وزیر اعظم سے تفصیلی بات ہوئی تھی۔