حضرت محمد ؐکے نام کیساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی، قومی اسمبلی میں قرار داد منظور

اسلام آباد۔قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس کے تحت یہ قرار پایا ہے کہ حضورؐکے نام کے ساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی ہوگا۔

یہ قرار داد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جو منظور کرلی گئی ہے۔

علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا " الحمداللہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی مد میں ایک اور تاریخی قدم اْٹھالیا گیا۔ قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی ہے جس میں لازم کیا گیا ہے کہ درسی کتب کے بعد اب سرکاری و غیرسرکاری دستاویزات میں جب بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اسم گرامی آئے ساتھ ہی خاتم النبین بھی لکھا اور پڑھا جائے۔"