جکارتہ میں آگ لگنے سے 382گھر خاکستر ہوگئے

جکارتہ۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں لگنے والی آگ سے 382 خاندان ہو گئے۔

ٹیمپو اخبار کی خبر کے مطابق  جکارتہ کے دوری نامی محلے میں کل شام  نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بجھانے والے عملے کے چیف کا کہنا ہے کہ 382 مکانات کو آگ سے نقصان پہنچا ہے  تا ہم اس دوران کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

قابو میں لی جانے والی آگ کے اسباب پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔