آرمی چیف سے افغان سفیر شکر اللہ کی الوداعی ملاقات

راولپنڈی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے الوادعی ملاقات کی  افغانستان اور افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوادعی ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز شخصیت نے اپنے دور کے دوران افغانستان اور افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔