کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت کے علاقے بروری روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 بچے شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

                              

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کی شب کو افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔

حملہ ایک دکان پر کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوئے۔ بچوں کے علاوہ مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔