"بھارت میں توہین آمیز مواد کے متعلق واقعے نے مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے"- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی-

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں توہین آمیز مواد سے متعلق واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ توہین آمیز مواد سے متعلق واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ،بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسجد کو شہید کرکے مندربنانا قطعی طور پر درست نہیں ،جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتے ہیں اورشہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں ،انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو ہی گرفتار کیاگیا۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کے بھانجے نے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ ڈالی تھی، جس پر بنگلور میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے۔ متنازع پوسٹ پر شروع ہونے والے مظاہروں میں متعدد گاڑیوں کو نذرآتش بھی کیا گیا۔

 

بنگلورو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، مظاہرین کے مطالبے پر پولیس نے متنازعہ پوسٹ کرنے والے شخص نوین کو گرفتار کرلیا ہے۔