اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کریں گے، تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے رکھاگیا ہے، جس سے مستحق نشوونما صارفین کوسہ ماہی وظیفہ بھی دیا جائے گا۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قبائلی ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا دورہ کرکے احساس نشوونماپروگرام کاباقاعدہ آغاز کریں گے،ملکی تاریخ میں اسٹنٹنگ کی روک تھام کا پہلا حکومتی پروگرام ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی، بچوں میں اسٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل رہا اسٹنٹنگ کی بیماری کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 40فیصد بچے غذائی قلت،دیگروجوہات پراسٹنٹنگ کا شکار ہیں، اسٹنٹنگ میں مبتلا افراد قدرتی قد ،ذہنی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں ، تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے رکھاگیا ہے، جس سے مستحق نشوونما صارفین کوسہ ماہی وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں، 9اضلاع کی نشاندہی انکے ہائی اسٹنٹنگ ریٹ کی بنیاد پر کی گئی،اگست کے آخر تک 33 نشوونما مراکز قائم کر دئیے جائیں گے، احساس نشوونما پروگرام میں عالمی ادارہ خوراک کاتعاون شامل ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا افتتاح کریں گے، مشروط کیش ٹرانسفر کر کے 2سال سےکم عمربچوں میں اسٹنٹنگ،غذائی قلت کاازالہ کرناہے ، وزیراعظم کاغذایت کی کمی کاخاتمہ ایک ترجیح رہا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا آغاز کریں گے ، پاکستان میں40% بچے غذائی قلت کی وجہ سےاسٹنٹنگ کاشکارہیں ،غذائی قلت کے باعث بچے قدرتی قداور صلاحیت سےمحروم رہ جاتے ہیں، پروگرام سےحاملہ خواتین،کم عمر بچوں کیلئےتسلی بخش غذا کی فراہمی یقینی ہوگی، پروگرام میں بچوں کیلئےسہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا۔
گذشتہ روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک خصوصی غذا کے حوالے سے پروگرام بنایا گیا ہے جس کے تحت غذائی قلت کا شکار بچوں اور ماؤں کو غذائی ڈبے دیے جائیں گے۔