پاکستان کا یوم آزادی

آج ملک بھر میں جشن آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

جشن آزادی کے لیے سب ہی نہایت پرعزم رہتے ہیں۔

اگر بات ملی نغموں کی کی جائے تو ہمارے شاعر اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے متعدد نغمے اخبارات وغیرہ کی زینت بنتے ہیں اور کچھ نغموں کی ہمارے موسیقار بڑی محنت اور محبت سے دھنیں بناتے ہیں جبکہ گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ان ملی نغموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں اتنے زیادہ ملی نغمے نہیں بنتے، جس قدر پاکستان میں بنتے ہیں ایسی ایسی کمال کی صدا بہار دھنیں بنائی گئی ہیں جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

سب پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو!