اسلام آباد۔ سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت عظمیٰ نے وکیل افتخار گیلانی کی استدعا پر کیس دوبارہ ری اوپن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت وکیل افتخار گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ میرا زاتی کیس نہیں بلکہ عوامی نوعیت کا کیس ہے، عوام کے چار کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں، عدالت اجازت دے تو اس کیس میں تفصیلی دلائل دینا چاہتا ہوں۔
جسٹس قاضی امین نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ عوامی پیسہ بچانے کیلئے ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے وکیل افتخار گیلانی کی استدعا پر کیس دوبارہ ری اوپن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔