خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری

 


 پشاور۔ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

 اعلامیے کے مطابق سکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا جبکہ سکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی لازمی ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں جراثیم کش مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محمد ابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایس او پیز کے تحت سکول 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

 محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ تمام سکولوں کے سٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی تربیت دی گئی ہے جب کہ سکولوں میں سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔