گیس فراہمی، درآمدی ایل این جی کا حصہ 21 فیصد تک بڑھ گیا،بحران سنگین ہونے کا خدشہ

 

اسلام آباد۔گیس کی فراہمی میں درآمدی ایل این جی کا حصہ 21 فیصد تک بڑھ گیا ہے جس کے باعث گیس بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے  اوگرا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسٹیٹ آف ریگولیٹڈ پٹرولیم انڈسٹری رپورٹ 19-2018 جاری کر دی گئی،گیس شارٹ فال 10 سال میں 5 ہزار 389 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔


اوگرا کے مطابق گیس شارٹ فال 2025 تک 3 ہزار 684 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائیگا،گیس شارٹ فال 2019 میں 1440 ایم ایم سی ایف ڈی تھا،اوگرارپورٹ  کے مطابق گیس کی مقامی پیداوار ضروریات کیلئے ناکافی ہے، 4 ہزار 319 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق سندھ 46 اور خیبرپختونخوا 12 فیصد گیس فراہم کررہا ہے،بلوچستان 11 فیصد گیس پیدا کررہا ہے۔ اوگرا کے مطابق 2024 تک گیس کی طلب 5 ہزار 332 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائیگی۔