اسلام آباد۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ایم ایل ون منصوبہ میں پشاور تا طورخم سیکشن شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور کے مطالبہ پر وزیر اعظم عمران خان نے ایم ایل ون میں پشاور سے طورخم کا سیکشن بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی پشاور تا طورخم سیکشن کو ایم ایل ون میں شامل کرنے کی حمایت کردی ہے۔
وزیر ریلوے پشاور تا طورخم سیکشن کو ایم ایل ون منصوبہ میں شامل کرنے پر مفصل رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے