اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔ نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگاوزیراعظم کابینہ اجلاس میں گفتگو کررہے تھے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، شہزاد اکبر نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی این آر او نہیں ہوگا، نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ نواز شریف کو فوری وطن واپس لانا چاہیے،
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپس لایا جائے، حکومتی لیگل ٹیم کونوازشریف کی واپس کے حوالے سے ٹاسک مل گیا۔