وسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لازمی، سپریم کورٹ نے حکم سنا دیا 

د

اسلام آباد۔ بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو خبر دار کر دیا گیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فورا ًادا کرنا ہو گا۔مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الا ادا ہو گا۔

دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ دوسری شادی کے لیے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لیں گے۔

 دوسری شادی کے لیے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کے لیے ہے۔ عدالت نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی اورپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔اور درخواست گزار کو حق مہر فوراََ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی۔ 

گذشتہ برس جون میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردے دی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کرے گا تواسے دوسری شادی پر سزا ہوگی۔