پشاور(جنرل رپورٹر)پشاورمیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارش سے اربوں روپے کی لاگت سے بنے والے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے سٹیشنوں کی چھتیں ٹپکتی رہیں‘بارش سے متعدد سٹیشنوں کی چھتوں سے پانی آبشار کی طرح گرتا رہا
سوشل میڈیا پر ٹپکتی چھتوں کی ویڈیوز چند لمحوں میں وائرل ہوگئیں اور صارفین نے دلچسپ کمنٹس دیئے‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیکیورٹی اہلکاربجلی کے جنریٹر اور دیگر آلات کو چھت سے گرنے والے پانی سے بچانے کے لئے دروازے بند کررہاہے‘
صارفین کے مطابق چھتوں پر بارش کے پانی کا نکاسی نظام نہیں بنایاگیا ایک اور صارف نے کہا کہ بی آر ٹی لیٹرینوں کی چھتوں پر بھی نکاسی کا نظام نہیں ہے۔