نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی سامنے آگئے 

 

لاہور۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے بھائی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان حلفی سامنے آ گئے، شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے لندن علاج کیلئے جانے پر بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا تھا۔ 

بدھ کو صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت کیلئے دی جانے والی تحریر سامنے آ گئی ہے۔ شہباز شریف کے بیان حلفی کے  تحریری متن میں لکھا ہے کہ نواز شریف کو صحتیاب ہونے پر پاکستان لانے کیلئے سہولت فراہم کروں گا، اور نواز شریف صحتمند ہونے کے باوجود نہ آئیں تو وفاقی حکومت کو اختیار ہو گا کہ وہ فزیشن سے تصدیق کر سکے گی۔ 

میاں نواز شریف  کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا۔نواز شریف نے اپنے بیان حلفی میں لکھا کہ چار ہفتے یا جلد ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد پاکستان آنے کا پابند ہونگا۔ پہلے بھی ہم انصاف کیلئے تعاون کر تے رہے اور اب بھی کریں گے۔

 میاں نواز شریف نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ایمبیسی کے ذریعے منگوا کر وزارت کو پیش کرتے رہیں گے اور اگر وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ نواز شریف بتا رہے ہوں کہ وہ مکمل صحت یاب نہیں ہیں اور وفاقی حکومت کو لگے کہ درست نہیں ہے تووہ  کسی بھی دوسرے ذرائع سے مکمل معلومات کروا سکتی ہے۔

 شہباز شریف اپنے بیان حلفی میں لکھا کہ چار ہفتوں کے بعد صحتیاب ہونے پر میاں نواز شریف کو پاکستان لانے کی سہولت فراہم کرونگا یا ڈاکٹر کی جانب سے صحت یاب ہونے کی تصدیق ہو جائے گی تب ہی کرسکوں گا۔