کراچی سمیت سند ھ بھر میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، 7افراد جاں بحق 

 


 کراچی۔مون سون کے چھٹے سپیل کے دوران ریکارڈ بارشوں سے کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چھٹے سپیل کے دوران ریکارڈ بارش سے سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں اور بچوں سمیت مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں ڈوب 6 اور ایک شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ مزید کئی افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ، امدادی کارکنوں اورعینی شاہدین کے مطابق ملیر ندی میں ڈوبے ہوئے افراد کی تلاش کے دوران ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی بھی الٹ گئی تاہم ماہی گیروں نے معجزاتی طور پر بچالیا۔میمن گوٹھ پولیس کا کہنا تھا کہ ملیر ندی سے 18 سالہ نوجوان کی لاش نکالی گئی جو گزشتہ روز ڈوب گئے تھے۔


ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی اور ان کی لاش کو ندی کے پانی میں تیر رہی تھی۔